the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اچھی صحت کےلئے عام طور پر زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر آپ پورے دن میں آٹھ گلاس پانی پئیں گے تو آپ کی صحت بہتر رہے گی۔ البتہ صحت سے متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ مردوں کےلئے روزانہ تین لیٹر یعنی بارہ گلاس جب کہ خواتین کےلئے روزانہ 2.2 لیٹر یعنی اندازاً 9 گلاس پانی پینا عمومی صحت کے نکتہ نگاہ سے موزوں ترین رہتا ہے۔
حالیہ تحقیق نے یہی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید ثابت کیا ہے کہ اگر روزانہ معمول سے زیادہ پانی پیا جائے تو اس سے موٹاپے پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج "اینلز آف فیملی میڈیسن" نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے کئے گئے مطالعات میں زیادہ پانی پینے اور کم موٹاپے



میں مبہم سا تعلق سامنے آیا تھا۔ لیکن مشی گن یونیورسٹی کی ڈاکٹر ٹامی چینگ اور ان کے ساتھیوں نے اپنے حالیہ مطالعے میں واضح طور پر یہ دیکھا کہ زیادہ پانی پینے والے لوگ کم ہی موٹاپے میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس مطالعے کےلئے امریکا میں عمومی صحت اور غذا سے متعلق کئے گئے مطالعات میں پیش کردہ اعداد و شمار کا بالتفصیل جائزہ لیا گیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مختلف عمر اور وزن والے لوگوں کےلئے پانی کی "موزوں مقدار" مختلف ہوتی ہے۔

ڈاکٹر چینگ کے مطابق یہ جاننے کےلئے پیشاب کی رنگت پر نظر رکھنا ضروری ہے اگر پیشاب کی رنگت زیادہ شفاف اور پانی سے ملتی ہے، تو قوی امکان ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں پانی مل رہا ہے اور اگر پیشاب کی رنگت قدرے گہری ہو اور وہ کم شفاف بھی ہو، تو پھر روزمرہ پانی کی مقدار بڑھادینی چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
noor Says:
PANI KA ROZANA ISTEMAL SAHAT KE LIAY KITNA MUFEED HAI . JUST READ OUT THIS TOPIC.

Comment posted on July 31 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.